جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

دالوں کی قیمتوں کے تعین کے لیے پہلی بار گائیڈ لائنز جاری

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا ہے کہ صوبہ میں دالوں کی قیمتوں کا تعین ایک واضح اور منظم نظام کے تحت کیا جائے گا،

جس کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی نے پہلی بار باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سیفٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کے بعد یہ گائیڈ لائنز ترتیب دی ہیں، جن کے تحت فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں (پلسز )دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔ان گائیڈ لائنز کے تحت صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں دالوں کی قیمتیں فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ ریٹ (ایف ایم آر) کی بنیاد پر مقرر کریں گے جبکہ قیمتوں میں کرایہ، اوور ہیڈ اخراجات اور مناسب منافع کا مارجن بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ آسانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے اضلاع کو فاصلے کے لحاظ سے چار مختلف ٹیئرز میں تقسیم کیا ہے۔ان میں 100کلومیٹر تک کے 7 اضلاع کو ٹیئرـ1 میں شامل کیا گیا ہے، جس میں فیصل آباد ریٹ پر صرف کرایہ لاگو ہوگا۔100 سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لاہور، گوجرانوالہ سمیت 9 اضلاع ٹیئرـ2 میں شامل ہیں۔250 سے 400 کلومیٹر دور ملتان، سیالکوٹ سمیت 15 اضلاع ٹیئرـ3 کا حصہ ہیں۔جبکہ 400 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع راولپنڈی، مری اور ڈی جی خان سمیت 9 اضلاع کو ٹیئرـ4 میں رکھا گیا ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں یکسانیت، استحکام، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گائیڈ لائنز کی منظوری میں معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے ان گائیڈ لائنز کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…