جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاسپورٹ کی تجدید، درخواست دینے والوں کیلیے اچھی خبر آگئی

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ملک بھر میں پاسپورٹ خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجدیدِ پاسپورٹ کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن نے ہدایت کی کہ تمام زونل دفاتر اور ان کے ماتحت پاسپورٹ دفاتر کو مرحلہ وار ماڈل دفاتر میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ دفاتر میں صفائی، نظم و نسق، خوشگوار ماحول اور درخواست گزاروں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ایف آئی اے کے زونل دفاتر سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی دی تاکہ پاسپورٹ دفاتر کے اطراف سرگرم ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈی جی نے یہ بھی ہدایت کی کہ کیش لیس پاسپورٹ فیس ادائیگی کے نظام سے متعلق آگاہی ویڈیوز تمام دفاتر میں نمایاں طور پر چلائی جائیں، تاکہ درخواست گزار جدید ادائیگی کے طریقہ کار سے آسانی سے واقف ہو سکیں۔

مزید برآں، پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کی تشہیر کے لیے بینرز اور اسٹینڈیز نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جن درخواست گزاروں نے اپنے تیار شدہ پاسپورٹ تاحال وصول نہیں کیے، ان سے فوری رابطہ کیا جائے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

آخر میں محمد علی رندھاوا نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت دی کہ پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق تمام درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو تیز رفتار، منظم اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…