کراچی(این این آئی)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ اور خلیجی کرنسیوں سمیت بیشتر غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری اور فروخت کی قیمت بالترتیب 278.60 روپے اور 278.80 روپے پر برقرار رہی، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277.80 روپے خرید اور 277.90 روپے فروخت پر ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق یورو کی خریداری کی قیمت 321.34 روپے سے کم ہو کر 319.93 روپے جبکہ فروخت 324.58 روپے سے کم ہو کر 324.00 روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 375.42 روپے سے گھٹ کر 373.54 روپے اور فروخت 379.13 روپے سے کم ہو کر 377.81 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری 76.13 روپے سے کم ہو کر 75.93 روپے اور فروخت 76.81 روپے سے 76.66 روپے پر آگئی،
جبکہ سعودی ریال کی خریداری 74.36 روپے سے کم ہو کر 74.16 روپے اور فروخت 75.01 روپے سے گھٹ کر 74.83 روپے رہی۔جاپانی ین کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس کی خریداری 1.75 روپے جبکہ فروخت 1.81 روپے پر برقرار رہی۔ماہرین کے مطابق مقامی زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار ہے، جبکہ عالمی مالیاتی رجحانات کے اثرات کے باعث یورو، برطانوی پاؤنڈ اور دیگر بڑی غیر ملکی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔



















































