بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایل این جی سپلائی متاثر، گھریلو گیس کنکشنز عارضی طور پر روک دیئے گئے

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورتحال اور ایل این جی کی محدود درآمد کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ میں نئے گھریلو گیس کنکشنز کی فراہمی تاحال معطل ہے جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 85 ہزار 800 سے زائد صارفین، جنہوں نے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کر دی تھی اب بھی کنکشن کے منتظر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد صارفین نے 25ہزار روپے کا ارجنٹ وائوچر جمع کروایا تاہم ان کے ڈیمانڈ نوٹس پر بھی عملدرآمد روک دیا گیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپریل میں نئے گھریلو گیس کنکشنز کی درخواستوں پر کارروائی عارضی طور پر روک دی تھی۔ذرائع کے مطابق مہنگی ایل این جی کو سسٹم گیس میں شامل نہ کئے جانے کے باعث گھریلو صارفین کو روزانہ صرف محدود اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی بلند قیمتوں کے سبب درآمد بھی کم سے کم رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ نئے گیس کنکشنز پر مستقل پابندی عائد نہیں کی گئی، ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث نئے گھریلو کنکشنز کا اجرا ء عارضی طور پر روکا گیا ہے اور جیسے ہی سپلائی معمول پر آئے گی نئے کنکشنز جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…