بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،

جبکہ آج کے کاروبار کے دوران بھی تیل مزید مہنگا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو جہازوں کو روکنے سے متعلق بیان کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.104 ڈالر، یعنی تقریباً 1.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 90.17 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز کو روک لیا، جبکہ مزید چار بحری جہازوں نے اپنی منزل کا رخ تبدیل کر لیا۔ادھر ایران نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کی کارروائیوں کے دوران کویت میں واقع ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی منڈی پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…