پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا

datetime 31  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیوں کی فروخت کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرولیم لیوی جس میں کلائمیٹ لیوی بھی شامل ہے، کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی۔ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار کے ساتھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔میڈیا کو موصول دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او سمیت ملک کی 7 بڑی آئل کمپنیوں کو 10 ارب روپے کے قریب رقم پیٹرولیم لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کلائمیٹ لیوی کی مد میں کم جمع کروانے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار نوٹس میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا پیٹرول کمپنیوں نے اپنے اپنے آئل ڈپوں میں آف لوڈ کروایا اس حساب سے پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کم جمع کروائی جس کی مالیت 9 ارب 99 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار 928 روپے بنتی ہے۔

نوٹس کے مطابق پی ایس او کو 8 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ 79 ہزار 738 روپے، پوما انرجی اور پاک عرب پائپ لائن نے کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 13 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 806 روپے، ہائی ٹچ لبرکنٹ کو 11 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 65 روپے، بی انرجی لمیٹڈ کو 25 کروڑ 63 ہزار 663 روپے، تاج گیسو لین کو 26 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 404 روپے اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ 22 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 252 روپے جمع کروانی ہے۔ایف بی آر نے واضح کیا کہ نوٹس کا بروقت جواب نہ دینے اور رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…