بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں،چھٹیاں ہی چھٹیاں

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سمیت طلبہ کے لیے اگست چھٹیوں کی خوشخبری کا مہینہ بن گیا۔

یومِ آزادی کے حامل اس ماہ میں سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بہت سے افراد کو معمول سے زیادہ آرام کا موقع ملے گاجبکہ کئی ملازمین کے لیے طویل ویک اینڈ بھی میسر آنے کا امکان ہے۔2026 کے کیلنڈر کے مطابق اگست میں 2 وفاقی سرکاری تعطیلات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ مہینے میں 5 ہفتے ہونے کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار بھی 5، 5 مرتبہ آئیں گے۔ اس طرح ہفتہ وار تعطیلات کی تعداد 10 تک پہنچ جائے گی۔اگست کا مہینہ ملازمین اور طلبہ کے لیے چھٹیوں کی خوشخبری لے آیا، جہاں 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کی بدولت مجموعی طور پر 12 چھٹیاں اور طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔جن سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتہ اور اتوار دونوں دن تعطیل ہوتی ہے، وہاں کام کرنے والے ملازمین مجموعی طور پر 12 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایسے دفاتر جہاں صرف اتوار کی چھٹی ہوتی ہے، وہاں ملازمین کو 5 اتوار اور 2 سرکاری تعطیلات ملا کر 7 دن کی چھٹی ملنے کا امکان ہے۔اگست کی سب سے اہم اور معروف تعطیل 14 اگست یومِ آزادی کی ہوگی، جو اس سال جمعے کے روز آئے گی۔

اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں ہونے کے باعث متعدد ملازمین اور طلبہ کو 14 سے 16 اگست تک مسلسل 3 دن کی تعطیلات میسر آئیں گی، جس سے ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔علاوہ ازیں اس سال اگست میں دوسری عام تعطیل عید میلاد النبیۖ کے موقع پر ہوگی۔ موجودہ قمری حساب کے مطابق یہ تعطیل 25 اگست کو متوقع ہے، تاہم اسلامی مہینوں کی تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہونے کی وجہ سے اس میں تبدیلی کا امکان بھی ہے۔اگر یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوئی تو 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی، جس کے نتیجے میں عید میلاد النبیۖ کی تعطیل بدھ کے روز پڑے گی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی حکومت باضابطہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…