بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نظام میں تبدیلی کے بعد سروسز چارجز میں اضافے کا فیصلہ

datetime 30  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کے بعد سروسز چارجز میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔

فنانس بل کے تحت گاڑی شوروم سے نکلنے سے قبل ہی رجسٹرڈ کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پنجاب بھر کے تمام ڈیلرز کو ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایکسائز حکام نے سروس چارجز میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے، نئی تجویز کے مطابق موٹر سائیکل کے سروس چارجز 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے جبکہ گاڑیوں کے سروس چارجز 2000 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق پنجاب کی تمام موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیلرز سے رابطہ کرکے انہیں رجسٹریشن کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق ڈی وی آر ایس کے لائسنس کے اجرا ء کو آسان بنانے اور فیس میں کمی کے لیے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 11 سال سے صرف 102 ڈی وی آر ایس لائسنس یافتہ موجود ہیں، جن میں 96 ڈیلرز کو موٹر سائیکلوں جبکہ 6 ڈیلرز کو کاروں کی رجسٹریشن کا اختیار حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…