بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

این ڈی ایم نے مون سون بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا‎

datetime 30  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے تاہم 5 اگست تک مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ جاری رہنے کے باعث مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے کہا کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر آ چکی ہے جبکہ شہریوں کو آئندہ چند روز تک ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے تمام بیراجوں، دریائے راوی کے تمام ہیڈ ورکس، جبکہ دریائے جہلم اور ستلج میں بھی پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں صرف کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،تربیلا، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر بھی پانی کا بہا نارمل ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی صورتحال معمول پر ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ایک اور بئیں میں نچلے درجے جبکہ وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی جپہ نے کہا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث بالائی کیچمنٹ ایریاز میں بارشوں سے مشرقی دریاں اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کے بہا میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریاں کے کناروں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے ہیں، جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موسم اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف غیر ضروری آمدورفت اور سیروتفریح سے گریز کریں، جبکہ بچوں کو ہرگز دریاں اور برساتی نالوں میں نہانے نہ دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…