بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی ترسیل کا معمول کے مطابق جاری رہنا قرار دیا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 89.45 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی سستا ہوا۔ اس کی قیمت 56 سینٹ یا تقریباً 0.66 فیصد کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ برقرار ہے، تاہم خلیجی خطے میں تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت متاثر نہ ہونے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر بھی دباؤ کم ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز جنگی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس دوران برینٹ خام تیل تقریباً 7.91 فیصد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 6.56 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔اس سے ایک روز پہلے جنگ میں عارضی وقفے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمتوں میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…