منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

شناختی کارڈ پر پتا تبدیل کرانا ہے؟ نادرا نے مکمل طریقہ کار جاری کر دیا

datetime 29  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پر موجودہ یا مستقل رہائشی پتا تبدیل کرانے کے خواہش مند شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ادارے کے مطابق درخواست گزاروں کو پتا تبدیل کرانے کے لیے مقررہ دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔نادرا کے اعلامیے کے مطابق اگر کوئی شہری اپنے شناختی کارڈ پر درج موجودہ (عارضی) رہائشی پتے میں تبدیلی کروانا چاہتا ہے تو اسے کرایہ نامہ، جائیداد کی رجسٹری، الاٹمنٹ لیٹر، کسی یوٹیلیٹی بل یا ایسے قریبی خون کے رشتہ دار یا شریکِ حیات کا شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا، جس پر مطلوبہ رہائشی پتا درج ہو۔ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شادی شدہ بہن کا شناختی کارڈ رہائش کے ثبوت کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب مستقل رہائشی پتا تبدیل کرانے کے لیے درخواست گزار کو جائیداد کی ملکیت سے متعلق دستاویزات، یوٹیلیٹی بل یا ڈومیسائل جمع کرانا ہوگا۔

یہ دستاویزات درخواست گزار، اس کے والدین یا شریکِ حیات کے نام پر ہونا ضروری ہیں۔نادرا نے شہریوں کو بتایا ہے کہ پتا تبدیل کرانے کی درخواست قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جمع کرائی جا سکتی ہے، جبکہ یہ سہولت آن لائن بھی دستیاب ہے۔ شہری گھر بیٹھے Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قومی ریکارڈ کی درستگی کے لیے رہائشی معلومات کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رہائش تبدیل ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ کا ریکارڈ بھی فوری طور پر درست کروائیں تاکہ آئندہ کسی سرکاری یا قانونی معاملے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…