بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

datetime 29  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بجلی صارفین کے لیے اگست کے ماہانہ بلوں سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر متعلقہ ادارے اس تجویز کی منظوری دے دیتے ہیں تو صارفین کو اگست کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے جون 2026 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے پاس جمع کرا دی ہے۔ نیپرا درخواست کا جائزہ لینے اور سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس کے بعد ہی اضافے کی حتمی شرح کا اعلان ہوگا۔درخواست میں جون کے دوران بجلی پیدا کرنے کے مختلف ذرائع کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں تقریباً 39 فیصد بجلی پن بجلی سے حاصل کی گئی، جبکہ مقامی کوئلے سے 10.11 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 12.65 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

اسی رپورٹ کے مطابق درآمدی گیس سے 11.02 فیصد جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے 13.40 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ سی پی پی اے نے پیداواری لاگت اور ایندھن کے اخراجات میں تبدیلی کو بنیاد بناتے ہوئے نرخوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔اگر نیپرا اس درخواست کی منظوری دے دیتی ہے تو بجلی کے نرخ ایک ماہ کے لیے فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتے ہیں، جس کا مالی اثر اگست کے بلوں میں صارفین پر منتقل ہونے کا امکان ہے۔یہ ممکنہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو متاثر کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس فیصلے کی زد میں آ سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی صورتحال نیپرا کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…