بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

دیت کی نئی قیمت مقرر وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 29  جولائی  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد مالی سال 27-2026 کے لیے دیت کی رقم میں تقریباً 97 فیصد کا بڑا اضافہ کرتے ہوئے

اسے 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد مقرر کر دیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران 98 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تعزیراتِ پاکستان (ایکٹ XLV بابت 1860) کی دفعہ 323 کے ذیلی شق (2) کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مالی سال 27-2026 کے لیے دیت کی باضابطہ رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی ہے۔ دیت سے مراد وہ مالی معاوضہ ہے جو قانون کے تحت مجرم کی جانب سے مقتول کے قانونی ورثا ء کو ادا کیا جاتا ہے۔ تعزیراتِ پاکستان کے مطابق دیت کی رقم کی قانونی حد 30,630 گرام چاندی کی موجودہ مالیت سے کم نہیں ہو سکتی۔ترمیم شدہ رقم میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے لیے مقرر کردہ 9,828,670 روپے کی رقم کے مقابلے میں 9,523,720 روپے تقریباً 96.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 323 کی ذیلی شق (1) کے تحت 30,630 گرام چاندی کی مارکیٹ کی قیمت کے مطابق طے کی گئی ہے،

جو دیت کے تعین کا قانونی معیار ہے۔پاکستان کے فوجداری نظامِ انصاف کے تحت دیت کی رقم ان مقدمات میں ادا کی جاتی ہے جہاں قانون کے مطابق فریقین کے درمیان راضی نامہ یا تصفیہ ممکن ہو۔تعزیراتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت کی جانب سے چاندی کی جاری شرح کے مطابق ہر سال دیت کی اس رقم پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق دیت کی یہ نئی قیمت مالی سال 27-2026 کے دوران تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت نافذ العمل رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…