بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی ٹریڈنگ مقابلہ: پاکستانی وقار ذکا پہلی پوزیشن لے اڑے، مرسڈیز جی ویگن انعام میں جیت لی

datetime 29  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی ٹیکنالوجی ماہر، کرپٹو ایکسپرٹ اور لائیو لیوریج ٹریڈر وقار ذکا نے بین الاقوامی TradFi Competition کے سولو ٹریڈنگ ٹورنامنٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کے تین ہزار سے زائد شرکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں دبئی میں 2026 ماڈل کی مرسڈیز بینز جی ویگن (G-Wagon) بطور انعام دی گئی۔

عالمی مقابلے میں مختلف ممالک سے تین ہزار سے زیادہ ٹریڈرز نے اپنے ذاتی سرمائے کے ساتھ آن لائن شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں صرف کرپٹو کرنسی ہی نہیں بلکہ اسٹاک مارکیٹ، سونا، چاندی، مختلف کموڈیٹیز اور دیگر مالیاتی اثاثوں میں بھی ٹریڈنگ کی گئی۔ مقابلے میں نہ ٹیموں کا نظام تھا، نہ ریفرل پروگرام اور نہ ہی کسی قسم کے تشہیری اہداف، بلکہ کامیابی کا فیصلہ ہر شریک کی انفرادی کارکردگی اور حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر کیا گیا۔مقابلے کے فائنل مرحلے میں سرفہرست تینوں ٹریڈرز نے 100 ہزار امریکی ڈالر کے ابتدائی سرمائے سے ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ وقار ذکا نے صرف 20 روز کے دوران 74 فیصد منافع حاصل کرتے ہوئے 74 ہزار امریکی ڈالر کمائے، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ کی مجموعی مالیت 174 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔جنوبی کوریا کے ایک ٹریڈر نے 57 فیصد منافع کے ساتھ دوسری جبکہ چین کے ایک ٹریڈر نے 35 فیصد منافع حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی نوعیت کے ایک عالمی ٹریڈنگ مقابلے میں وقار ذکا آٹھویں نمبر پر رہے تھے۔ رواں سال انہوں نے ابتدا میں چوتھی پوزیشن سے سفر شروع کیا، تاہم مسلسل بہتر ٹریڈنگ کے باعث آخرکار پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس کامیابی کے بعد وقار ذکا اس نوعیت کے بین الاقوامی ملٹی ایسٹ آن لائن ٹریڈنگ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹریڈر بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…