اسلام آباد (این این آئی)ٹیکس سال 2026 کیلئے خوردہ فروشوں کی فکسڈ اسکیم کا خصوصی طریقہ کار جاری کردیا گیا،
ایک سے زائد دکانوں کے مالکان، ٹئیر ون ریٹیلرز اور بعض پیشہ ور افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے ،2025 کے ریٹرن فائلرز کے لیے بھی شرائط مقرر کی گی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گزشتہ روز ٹیکس سال 2026 کے لیے خوردہ فروشوں کی فکسڈ اسکیم کے لیے خصوصی طریقہ کار جاری کر دیا ہے جو ان افراد پر لاگو ہوتا ہے جو خوردہ دکانوں کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے ہیں اور جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے تک ہے۔ اس ریٹیلرز فکسڈ اسکیم کے تحت بعض افراد مستثنیٰ ہوں گے، یہ اسکیم ان افراد پر لاگو نہیں ہوگی جن کا کاروباری حجم گزشتہ 3 برسوں میں سے کسی ایک سال میں 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہو۔



















































