بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاسپورٹ کے حوالے سے خوشخبری آگئی

datetime 28  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاسپورٹ تجدید میں بڑی سہولت، عازمین حج 2027 فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

تفصیلات کیمطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر کے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ حج 2027 کے خواہش مند عازمین کرام کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ جاری ہدایات کے مطابق ایسے درخواست گزار جن کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے قبل ختم ہو رہی ہے، انہیں فوری بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حج رجسٹریشن اور آئندہ مراحل بروقت مکمل کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کے باعث کسی بھی شہری کو حج 2027 کے عمل سے محروم ہونے سے بچانا ہے۔وزارت مذہبی امور پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن لازمی ہے جبکہ حتمی درخواست جمع کرانے کے مرحلے پر کارآمد پاکستانی پاسپورٹ ضروری ہوگا۔ وزارت نے تمام خواہش مند عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفری دستاویزات کی بروقت تجدید کرائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے اندرون اور بیرون ملک اپنے فیلڈ دفاتر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ حج کے خواہش مند افراد کی درخواستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے، تاکہ حج 2027 کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامی مراحل بلا تعطل مکمل ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…