بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے تمام شہریوں کیلیے ’آئرس اسکین‘ کی مفت سہولت فراہم کردی

datetime 27  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کی شناختی معلومات کے تحفظ کو مزید موثر بنانے کیلئے ملک بھر کے تمام رجسٹریشن مراکز میں آئرس اسکین کی مفت سہولت فراہم کرا دی ہے۔

نادرا کے مطابق آئرس اسکین کے ذریعے آنکھ کی پتلی کی شناخت محفوظ کی جاتی ہے جس سے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط، محفوظ اور موثر بنایا جا سکے گا۔ادارے کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شناختی معلومات کو بہتر تحفظ دینے کیلئے قریبی نادرا دفتر جا کر مفت آئرس اسکین ضرور کرائیں۔نادرا نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تین سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو اپنے ہمراہ نادرا رجسٹریشن مرکز لے کر جائیں تاکہ ان کا بھی آئرس اسکین مکمل کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سہولت ملک بھر کے تمام نادرا دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور اس کا مقصد شہریوں کی بائیو میٹرک شناخت کو مزید محفوظ بنانا اور مستقبل میں شناختی تصدیق کے عمل کو آسان اور قابل اعتماد بنانا ہے۔نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بروقت فائدہ اٹھائیں تاکہ شناختی ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…