اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری سہولت میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی شہری اب بغیر ویزا فیس ادا کیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، جبکہ بیشتر درخواستوں پر تقریباً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال تقریباً 30 ہزار پاکستانیوں کی سری لنکا آمد کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد تقریباً 20 ہزار رہی تھی۔ ان کے مطابق ویزا فیس کے خاتمے کے بعد پاکستانی سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے اور کئی پاکستانی جوڑے اپنی شادی کی تقریبات کے لیے بھی سری لنکا کا انتخاب کر رہے ہیں۔قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم مثال ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ نافذ ہوا تھا، تاہم تجارت کے فروغ میں حائل بعض رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں، جنہیں ختم کر کے باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔سنجیوا پٹیوالا کے مطابق دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر کام جاری ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحتی سرگرمیوں، تجارتی روابط اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…