بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں معمولی بارش نے 28 کروڑ کے پروجیکٹ کی قلعی کھول دی

datetime 22  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پھلگراں میں پرنس روڈ کے کنارے تعمیر کی گئی

حفاظتی دیوار معمولی بارش کے بعد گر گئی، جس کے بعد منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس دیوار کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت نے تقریباً 28 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کی تھی اور منصوبہ چند ماہ قبل ہی مکمل کیا گیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق دیوار شہریوں اور سڑک کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے تعمیر کی گئی تھی، تاہم ہلکی بارش کے بعد اس کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا۔ واقعے کے بعد یہ خدشات سامنے آ رہے ہیں کہ تعمیراتی کام میں معیاری مواد استعمال نہیں کیا گیا یا انجینئرنگ کے تقاضوں کو پوری طرح مدنظر نہیں رکھا گیا۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اتنی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار کا پہلی ہی بارش میں گر جانا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ناقص تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ اسلام آباد میں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے کے معیار پر اعتراضات سامنے آئے ہوں۔

اس سے قبل بھی جون 2025ء میں اربوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے جناح اسکوائر منصوبے کا ایک حصہ مون سون کی ابتدائی بارشوں کے دوران متاثر ہوگیا تھا، جس کے بعد تعمیراتی معیار اور متعلقہ اداروں کی نگرانی پر شدید تنقید کی گئی تھی۔حالیہ واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ مطالبات زور پکڑ رہے ہیں کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…