بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

درآمدی پیٹرول مارکیٹ تک نہ پہنچ سکا، ملک میں صرف 15 دن کا ذخیرہ رہ گیا

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری انتظامی اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔

کونسل کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار ٹن ہے، جو اندازاً صرف 15 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ او سی اے سی کا کہنا ہے کہ درآمدی پیٹرول کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے باعث سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور یہ ایندھن بروقت مارکیٹ تک نہیں پہنچ پا رہا۔او سی اے سی نے مزید بتایا کہ اگر کلیئرنس کے عمل میں تاخیر برقرار رہی تو مستقبل قریب میں مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے زیر التوا واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں۔

ان کے مطابق مالی دباؤ کے باعث کمپنیوں کی درآمدی استعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ایندھن کی فراہمی مزید مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔او سی اے سی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر ضروری فیصلے کیے جائیں، تاکہ ملک میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…