اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

کمزور پاسپورٹ کے باوجود پاکستانی اب بھی کن 30 ممالک میں با آسانی جاسکتے ہیں؟

datetime 13  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی پاسپورٹ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ اگرچہ اب بھی نچلے درجوں میں شامل ہے،

تاہم اس کے حامل شہری دنیا کے 30 ممالک کا سفر بغیر پیشگی ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جولائی 2026 کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری مختلف ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کی سہولت سے داخلے کے اہل ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان کا پاسپورٹ عالمی فہرست میں 100ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ 103ویں پوزیشن پر تھا۔ سال 2026 کے دوران اس کی درجہ بندی میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ وقتاً فوقتاً مختلف ممالک کی ویزا پالیسیوں، دوطرفہ سفری معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی کے باعث تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

عالمی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزا یا آسان سفری سہولت سے داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد جن ممالک کا نسبتاً آسان شرائط کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، ان میں مالدیپ، سری لنکا، نیپال، کینیا، سیشلز، روانڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، وانواتو، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، گیمبیا، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے، کومورو، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، نیو، پلاؤ، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور لیستے اور تووالو شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی امیگریشن اور ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث ان سہولتوں میں وقتاً فوقتاً ردوبدل ممکن ہے، اس لیے بیرونِ ملک سفر سے قبل متعلقہ ملک کے تازہ ترین ویزا قوانین کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…