منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمز کی فروخت کا انکشاف

datetime 13  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سموں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں بلوچستان میں غیر قانونی طور پر سموں کی فروخت اور رجسٹریشن سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کی 7 فرنچائزز نے پنجاب کے شہریوں کے نام پر تقریباً 2 ہزار سمیں فعال کیں۔رپورٹ کے مطابق فراڈ ثابت ہونے کے باوجود متعلقہ فرنچائزز کو صرف شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تاہم نہ ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور نہ ہی کوئی جرمانہ عائد کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ٹیلی کام کمپنیوں پر ایک ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے تاہم ان فیصلوں پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں منظم جعلی سم فراڈ کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کو سنگین تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے قومی سلامتی اور ریگولیٹری نظام پر بھی سوالات جنم لیتے ہیں۔آڈٹ حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بقایاجات کی فوری وصولی اور ذمہ داروں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…