اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

datetime 12  جولائی  2026 |

اسلام آباد /کراچی(این این آئی)ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے، 10 جولائی 2025 کے مقابلے میں 10 جولائی 2026 کے ایک سال میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہوگیا،

ایک سال میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی کے شہری ایک سال قبل اور اب بھی ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں، شہرقائد میں ایک سال قبل آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت سب سے زیادہ1800 روپے تک تھی جو بڑھ کر اب بھی ملک میں سب سے زیادہ 2900 روپے تک پہنچ چکی ہے۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ پشاور اور بنوں میں ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1250 روپے،کوئٹہ، خضدار 1200 روپے،اسلام آباد، راولپنڈی 1173 روپے، سکھر 1140روپے اور کراچی، حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے تک مہنگا ہوا۔

اسی طرح گوجرانوالا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک سال میں 1083 روپے، بہاولپور،1013 روپے اورسیالکوٹ،ملتان،لاڑکانہ میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں فیصل آباد میں آٹیکا 20 کلو کا تھیلا 950 روپے،لاہور 850 روپے اور سرگودھا میں 806 روپے تک مہنگا ہوا۔دستاویزات کے مطابق ایک سال میں اسلام آباد میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 1627 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے، راولپنڈی 1613 روپے سے بڑھ کر 2786 روپے،گوجرانوالہ 1450 روپے سے بڑھ کر 2533 روپے، سیالکوٹ 1467 روپے سے بڑھ کر2467 روپے اور لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 2250 روپے تک پہنچ گئی۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک سال میں فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 2350 روپے، سرگودھا 1494 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے، ملتان 1533 روپے سے بڑھ کر 2533 روپے، بہاولپور 1467 روپے سے بڑھ کر 2480 روپے اور کراچی میں آٹیکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے تک ہوگئی۔اسی طرح حیدر آباد میں ایک سال میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت 1700 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے، سکھر 1400 روپے سے بڑھ کر 2540 روپے،لاڑکانہ 1500 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے، پشاور 1550 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے، بنوں 1450 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے، کوئٹہ 1600 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے جبکہ خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے تک ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…