بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان ریلویز نے آمدن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 26  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) پاکستان ریلویز نے مالی سال 26-2025 کے دوران ایک کھرب 3 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے اپنی تاریخ کا نیا مالیاتی ریکارڈ قائم کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے نے مسافر ٹرینوں، فریٹ سروسز، اسکریپ کی فروخت، ریلوے اراضی اور دیگر شعبوں سے مجموعی طور پر 103 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی۔ جو ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی آمدنی کے اہداف اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے متحرک ہیں۔ اسی سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر کے تمام پرنسپل افسران کو اہم اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران بھی سی ای او ریلوے، ایڈیشنل جنرل منیجرز، پرنسپل افسران اور محکمہ اکانٹس کے افسران و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریلوے کی مالی کارکردگی، آمدنی کے اہداف، جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کو پچھلے مالی سال میں تقریبا 60 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔ جبکہ رواں مالی سال کے حتمی مالی نتائج وزارت خزانہ کی آئندہ رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔ تاہم آمدنی میں ریکارڈ اضافے کو ریلوے کی مالی صورتحال میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…