جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

حکومت کا درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا فیصلہ

datetime 25  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے ٹیرف اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے تحت درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔

ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اورتجارتی نظام میں مسابقت بڑھانے کیلئے پانچ سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30تیارکرلی گئی،کسٹمز،ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹیز میں مرحلہ وار نمایاں کمی،اوسط ٹیرف کو 20.19فیصد سے کم کر کے 9.70فیصد تک لانے کا ہدف ہے،اس سے ریونیو کی مد میں 143ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے تاہم پارلیمانی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا اور درآمدی لاگت میں کمی آئے گی۔حکام کے مطابق پانچ سال میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کی تجویز ہے، جبکہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی کو 6فیصد سے کم کرکے بتدریج صفر کرنے کا پلان شامل ہے،

ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سیزیادہ شرح بھی 20فیصد تک محدود رکھنے اور اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق 5سال میں درآمدی ڈیوٹی کی اوسط شرح 16.56فیصد تک کم کرنے کا ہدف ہے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈنیمقامی اور درآمدی گاڑیوں پریکساں ٹیرف کی سفارش بھی کی ہے،نئی پالیسی کے تحت مقامی صنعت اور درآمدی مارکیٹ کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…