بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایک اور صوبے میں 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2026 |

پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتِ خیبرپختونخوا نے یومِ عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی 25 اور 26 جون کو صوبے کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ ان تعطیلات کا اطلاق سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں پر بھی ہوگا۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی تقریبات، مجالس اور جلوسوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان دو دنوں کے دوران نجی تعلیمی ادارے اور متعدد دیگر ادارے بھی بند رہیں گے، جبکہ متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ انتظامیہ نے تعطیلات سے متعلق مراسلہ تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیا ہے تاکہ سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کو بروقت حتمی شکل دی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…