منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں مہنگے اور ہائی اینڈ موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

datetime 23  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مہنگے اور جدید اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں میں تقریباً 10 ہزار سے 14 ہزار روپے تک کمی آ سکتی ہے، جس سے صارفین کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ درآمدی موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

ان کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں مہنگے اور پریمیئم کیٹیگری کے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں فی فون تقریباً 14 ہزار روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

فنانس بل 2026 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ موجودہ موبائل ٹیکس نظام حکومتی آمدن اور مارکیٹ کے توازن کے لحاظ سے مؤثر ثابت ہو رہا ہے، اس لیے ٹیکس ڈھانچے میں مزید بڑی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مہنگے درآمدی فونز پر ڈیوٹی میں بڑے پیمانے پر کمی کا زیادہ فائدہ خوشحال طبقے کو پہنچے گا، جبکہ اس سے قومی خزانے کو نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں مزید رعایت دینے پر غور کیا گیا تو اسے 31 سے 200 ڈالر قیمت والے موبائل فونز تک محدود رکھا جا سکتا ہے، تاکہ کم آمدنی والے افراد اور پہلی مرتبہ اسمارٹ فون خریدنے والے صارفین زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…