بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری

datetime 23  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی شرحوں کی منظوری دے دی ہے۔

فنانس بل کی منظوری کے بعد نئے مالی سال کے آغاز سے ملک بھر میں پراپرٹی کے لین دین پر یہی نئی ٹیکس شرحیں نافذ العمل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے غیر منقولہ جائیداد کے کاروبار سے متعلق ٹیکس نظام میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے افراد پر فروختی رقم کا 2.75 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اسی طرح پراپرٹی خریدنے والے افراد کو بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نئی شرح کے مطابق خریدار سے جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کے 1.25 فیصد کے برابر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا، جس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لین دین کی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فنانس بل میں صرف پراپرٹی سیکٹر ہی نہیں بلکہ کارپوریٹ اداروں اور بینکاری شعبے کے لیے بھی نئی ٹیکس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ نئے مالی سال سے بینکنگ کمپنیوں اور کھاد کے شعبے سے وابستہ اداروں کی 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ دیگر کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے بھی نئی شرح مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت 50 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن رکھنے والی کمپنیوں پر 8 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے حکومتی محصولات میں اضافہ متوقع ہے، تاہم پراپرٹی اور کاروباری شعبوں پر اس کے اثرات کا جائزہ آئندہ مہینوں میں سامنے آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…