پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

میرج ہالز، فارم ہاؤسز اور بڑی فوڈ چینز کے گرد گھیرا تنگ، ہر ٹرانزیکشن کا حساب ہوگا

datetime 23  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پنجاب میں میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بڑے ریسٹورنٹس میں کیش وصولی کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی کرنے پر غور کیا گیا، مالی سال 27ـ2026 کیلئے 528.5 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فود چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگائے جائیں گے، جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ ٹیکس چوری پر نو ٹالرینس، کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا۔مریم نواز شریف نے ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی آر اے میں انفورسمنٹ اور ہیومن ریسورس میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت کی اور عوام میں ٹیکس آگاہی بڑھانے کیلئے پی آر اے کا میڈیا ونگ مزید موثر بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ پی آر اے جہاں جہاں کارروائی کرے، جامع انداز میں کارروائی کی وجوہات میڈیا پر لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…