منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شدید ہیٹ ویو: یورپی ممالک کے پسینے چھوٹ گئے، یورپ میں ہلاکتیں

datetime 23  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)یورپ کے مختلف ممالک ان دنوں شدید ہیٹ ویو کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں فرانس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں

جبکہ کئی یورپی ممالک میں ہنگامی اقدامات اور انتباہات جاری کر دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، اسپین، اٹلی، بیلجیئم اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے، جس کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے 96 انتظامی علاقوں میں سے 49 میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جو خطرے کی بلند ترین سطح سمجھی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کئی شہری علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔شدید گرمی کے باعث پیرس سمیت مختلف شہروں میں سینکڑوں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کولنگ سینٹرز، واٹر پوائنٹس اور مسٹ اسپرے کی سہولیات بھی قائم کی گئی ہیں۔حکام نے بزرگ افراد، بچوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔گرمی کی اس لہر نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔

ریلوے حکام نے بعض علاقوں میں پٹریوں کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث کئی ٹرینوں کی رفتار کم کر دی ہے جبکہ بعض سروسز کو محدود بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپین میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اٹلی نے کئی بڑے شہروں میں ہیٹ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ بیلجیئم اور برطانیہ کے موسمیاتی اداروں نے بھی شہریوں کو شدید گرمی اور اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے خبردار کیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق افریقی صحراؤں سے آنے والی گرم ہوائیں اور موسمیاتی تبدیلیاں اس شدید گرمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یورپ میں ہیٹ ویوز زیادہ شدید اور طویل ہوتی جا رہی ہیں۔صحت کے ماہرین نے عوام کو زیادہ پانی پینے، دھوپ سے بچنے، ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کرنے اور ہیٹ اسٹروک یا گرمی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک یورپ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…