بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

یکم جولائی سے روایتی پراپرٹی فرد کے اجرا ء کا عمل بند کرنے کا فیصلہ

datetime 23  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)یکم جولائی 2026 سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کے اجرا کا عمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فرد کے اجرا ء کی معطلی اور گرین سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں اراضی کے لین دین کیلئے اب روایتی فرد کے بجائے گرین سرٹیفکیٹ کو بنیادی دستاویز قرار دے دیا گیا۔ یکم جولائی کے بعد بیشتر اضلاع میں جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات گرین سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انجام دئیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فرد کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ساہیوال، لودھراں اور حافظ آباد کو ابتدائی مرحلے میں نئی پابندی سے مستثنیٰقرار دے دیا گیا۔ تین اضلاع کے علاوہ پورے پنجاب میں پراپرٹی لین دین کیلئے گرین سرٹیفکیٹ لازمی دستاویز ہوگا۔ گرین سرٹیفکیٹ کا اجرا ء پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی مینجمنٹ آف ریکارڈ ریگولیشنز 2025 کے تحت کیا جائے گا۔نئی پالیسی کا مقصد اراضی ریکارڈ کے نظام کو مزید شفاف، محفوظ اور ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔ گرین سرٹیفکیٹ کے ذریعے جائیداد کی ملکیت اور ریکارڈ کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

اراضی ریکارڈ میں جعلسازی، دوہرے ریکارڈ اور دستاویزات میں ردوبدل کے امکانات کم کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تحت زمینوں کے ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کا عمل تیز کیا گیا۔ نئی پالیسی کے نفاذ سے جائیداد کے لین دین میں شفافیت، قانونی تحفظ اور عوامی سہولت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ بورڈ آف ریونیو کے مطابق گرین سرٹیفکیٹ اراضی کی ملکیت اور ریکارڈ کی مستند ڈیجیٹل تصدیق فراہم کرے گا۔ پراپرٹی سیکٹر میں جدید ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت لینڈ ریکارڈ سسٹم کو مرحلہ وار مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…