منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

ٹیکسٹائل ملز مالکان اور ایف بی آر کے درمیان کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

datetime 22  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)ٹیکسٹائل ملز مالکان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے درمیان کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو اپنے خرچے پر کیمرے لگانے کا کہا تھا تاہم ملز مالکان نے کیمروں کا خرچ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔اپٹما ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل مالکان کی جانب سے زبردستی کیمرے لگانیکی صورت میں فیکٹریاں بند کرنیکاعندیہ دیاگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس چوری روکنے کے لیے کیمرے لگانا چاہتا ہے،کسی صورت یہ کروڑوں روپے اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے۔فیکٹری مالکان کے مطابق سیف سٹی کیمرے چالان کرتے ہیں ان کا خرچ صارف برداشت نہیں کرتا لہذا ایف بی آر نے اپنی سہولت دیکھنی ہے تو خرچہ بھی وہی کرے اور اپنے خرچے پر کیمرے لگائے۔

فیکٹری مالکان نے بتایاکہ صرف ٹیکسٹائل ملز نہیں جننگ اوراسپننگ ملز کو بھی شامل کیا جائے، ٹیکسٹائل ملز تو صرف 180 رہ گئی ہیں، جننگ اور اسپننگ ملز کی تعداد 1200 سے زائد ہے ان سے ٹیکس زیادہ مل سکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…