منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  جون‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں حالیہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف ٹیکسوں اور لیویز کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق دونوں ایندھنوں کی مجموعی قیمت کا تقریباً 29 فیصد حصہ مختلف سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے مختلف مدات میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ ان میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ٹیکسوں اور لیویز کا نمایاں حصہ موجود ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر مجموعی طور پر 91 روپے 15 پیسے کے ٹیکس نافذ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…