منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی،فضائی کرایوں میں بھی بڑی کمی کا امکان

datetime 20  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر نرخ میں 56 روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول سستا ہونے کے بعد ملکی فضائی صنعت کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات کم ہوں گے، جس کا فائدہ مسافروں کو کم کرایوں کی صورت میں مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد مختلف شعبوں میں مزید قیمتوں میں کمی کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…