منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بڑے اضافے کا خدشہ

datetime 19  جون‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے بجٹ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فنانس بل میں’تھرڈ شیڈول’کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ٹیکس کی وصولی’میکسمم ریٹیل پرائس'(زیادہ سے زیادہ پرچون قیمت) کی بنیاد پر کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نئے نظام کی وجہ سے گھی اور آئل انڈسٹری پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا اور مینوفیکچررز کے پاس اس اضافی لاگت کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مہنگا ہو جائے گا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گھی اور آئل انڈسٹری پہلے ہی بھاری ٹیکسوں تلے دبی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…