بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

datetime 19  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس شعبیکی اصلاحات کے لیے 700 ملین ڈالر کی پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد انشورنس کوریج کو وسعت دینا اور تحفظ میں موجود خلا کو کم کرنا ہے، پروگرام نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرے گا، انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام پاکستان کی مالیاتی مضبوطی کو مستحکم کرے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت گھریلو صارفین،کاروبار،کسانوں اور عوامی مالیات کو شدید موسمی حالات، قدرتی آفات اور دیگر خطرات کیخلاف مالی تحفظ فراہم کیاجائے گا، اصلاحات سے مالیاتی کمزوریوں میں کمی، بحرانوں سے تیزی سے بحالی اور عوامی مالیات پر دبا کم ہونے کی توقع ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے انشورنس شعبے کو قواعد پر مبنی نظام سے خطرات پر مبنی اور مارکیٹ پرمبنی نظام میں تبدیل کرنے کی حمایت کرتا ہے، اصلاحات ترقی کیلئے طویل المدتی سرمایہ متحرک کرنے اور زیادہ جامع و مضبوط انشورنس مارکیٹ کے قیام میں مدد دیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان میں انشورنس کی رسائی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کاصرف 0.7 فیصد ہے، بہت سے گھرانے،کاروباری ادارے اور کسان ماحولیاتی، صحت سے متعلق اور اقتصادی جھٹکوں کے مقابلے میں مالی طور پر غیر محفوظ ہیں، قرض جامع مضبوطی کے اقدامات اور قدرتی آفات سے متعلق مالیاتی انتظامات کی حمایت کرے گا۔اعلامیے کے مطابق جامع اور ہنگامی حالات سے ہم آہنگ انشورنس مصنوعات،خصوصا کسانوں، خواتین اور کمزور گھرانوں کے لیے فروغ دی جائیں گی، خواتین اور لڑکیوں کی ضروریات کے مطابق انشورنس حل کو فروغ دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…