بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے انکار

datetime 16  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے بجٹ 2026-27کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں جاری ہیں ،

اس سلسلے میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس بل 2026-27ء میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بجٹ اقدامات کی تمام تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ریلیف سے قومی خزانے پر نمایاں مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ سپر ٹیکس کے خاتمے یا مرحلہ وار کمی سے بھی حکومتی محصولات میں کمی متوقع ہے،اسی طرح برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس شرح میں کمی اور رئیل اسٹیٹ لین دین پر ٹیکسوں میں ممکنہ نرمی کے اقدامات بھی ریونیو پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف ٹیکس رعایتوں کے باعث قومی خزانے پر مجموعی طور پر تقریبا 360 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔حکومت اور آئی ایم ایف اس ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت کر رہے ہیں، تاہم ٹیکس ریلیف پیکیج کے مالی اثرات سے متعلق مکمل اعداد و شمار تاحال منظر عام پر نہیں لائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…