بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)2026فنانس بل میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس معاملات میں افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے،

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیشنل فیس لیس سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔فنانس بل میں پیش کردہ تجویز کے مطابق ٹیکس دہندگان کے کیسز خودکار نظام کے ذریعے افسران کو تفویض کیے جائیں گے، ایف بی آر نے فیس لیس آڈٹ اور اسسمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی بھی تجویز دی ہے، اس سسٹم سے ٹیکس افسر اور ٹیکس دہندہ کے براہ راست رابطے میں کمی آئے گی۔فنانس بل کے مطابق تمام ٹیکس کارروائیاں الیکٹرانک ذرائع سے انجام دینے کی تجویز شامل کی گئی ہے، فیس لیس سینٹر کے افسران کے احکامات کو شناخت کی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، اور کاروبار، اثاثوں اور سرمایہ کاری کی فزیکل ویریفکیشن کا نظام برقرار رہے گا۔ایف بی آر کو کاروباری ریکارڈ کا دوبارہ آڈٹ کرانے کا اختیار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے،

کہ اکانٹس کی دوبارہ جانچ سے متعلق نئی شق شامل کی جائے، اس سے کمشنر کو مخصوص حالات میں ری آڈٹ کا حکم دینے کا اختیار مل جائے گا، اور حساب میں بے ضابطگی کے شبہ پر دوبارہ آڈٹ کرایا جا سکے گا۔فنانس بل میں تجویز کے مطابق پیچیدہ اور بڑے مالیاتی ریکارڈ کی دوبارہ جانچ ممکن ہو سکے گی، اور چیف کمشنر کی منظوری کے بعد ری آڈٹ کا حکم جاری کیا جا سکے گا، کمشنر رجسٹرڈ شخص کو موقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کرے گا۔رجسٹرڈ شخص کی انوینٹری کی دوبارہ ویلیوایشن کرانے کے اختیار کی بھی تجویز دی گئی ہے، فنانس بل کے مطابق رجسٹرڈ شخص کاسٹ اکانٹنٹ سے اسٹاک کی نئی مالیت کا تعین کرائے گا، ایف بی آر پینل سے نامزد اکائونٹنٹ ہی انوینٹری کا ری آڈٹ انجام دے گا، اور کمشنر رجسٹرڈ شخص سے مخصوص سوالات کے جوابات طلب کرنے کا مجاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…