اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بجٹ میں صدر کے باغ کیلئے ساڑھے 10 کروڑ، وزیراعظم کے باغ کیلئے ساڑھے 4 کروڑ روپے مختص

datetime 13  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایوانِ صدر اور وزیرِاعظم ہاؤس کے باغات، لانز اور سبزہ زاروں کی نگہداشت کے لیے

مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ کے باغات کی تزئین و آرائش، نئے پودوں کی خریداری، گھاس کی دیکھ بھال اور مالیوں سمیت دیگر اخراجات کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح وزیرِاعظم ہاؤس کے سبزہ زاروں اور باغات کی مرمت، نگہداشت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فنڈز سرکاری رہائش گاہوں کے باغبانی سے متعلق مختلف انتظامی اور دیکھ بھال کے امور پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ ان مقامات کی گرینری اور ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب بعض ناقدین نے اس مجوزہ اخراجات پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں، جب عوام مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے اخراجات پر بحث ہونا فطری امر ہے۔ ان کے مطابق قومی وسائل کے استعمال میں ترجیحات کا تعین عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔تاہم حکومت کی جانب سے اس رقم کو سرکاری عمارتوں کی معمول کی دیکھ بھال اور انتظامی ضروریات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…