اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



















































