جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پیچھے رہ جانے والے اثاثوں اور املاک کو واپس حاصل کر نے کی کوشش

datetime 12  جون‬‮  2026 |

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کے بعد سے غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں بالخصوص سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزام میں ہزاروں غیرملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ان پر مملکت کے بارے میں منفی خبریں پھیلانے کا الزام تھا۔حساس اور کشیدہ صورت حال میں غلط اور منفی خبریں پھیلانے سے معاشرے میں خوف اور افراتفری کی سی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے اس لیے یو اے ای میں سوشل میڈیا قوانین کو سخت کیا گیا۔ان سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد پاکستانی شہریوں سمیت بھارتیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جب کہ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق 3500پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔قومی اسمبلی میں یہ بھی بتایا گیا کہ بے دخل کیے جانے والے بعض پاکستانیوں کی جائیداد اور اثاثے ان کے ورثا کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ اگر کسی فرد کو اس عمل میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرے۔ وزارتِ خارجہ اس سلسلے میں معاونت فراہم کرے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…