بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کا اعلان، کروڑوں روپے انعام جیتنے والے نمبرز سامنے آگئے

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سیونگز کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی تازہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں،

جن میں کئی خوش نصیب افراد کروڑوں روپے کے انعامات جیتنے میں کامیاب رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پشاور اور مظفرآباد میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں مختلف کیٹیگریز کے بانڈ ہولڈرز کے نام سامنے آئے، جبکہ سینکڑوں افراد کو بھی نمایاں نقد انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔

40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کا ڈرا مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 810678 آٹھ کروڑ روپے کے پہلے انعام کا حقدار قرار پایا۔

اسی طرح دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبرز 159467، 855955 اور 954286 منتخب ہوئے۔ ان میں سے ہر کامیاب بانڈ ہولڈر کو تین کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، قرعہ اندازی میں 660 افراد ایسے بھی کامیاب قرار پائے ہیں جنہیں فی کس پانچ لاکھ روپے کا تیسرا انعام ملے گا۔ نیشنل سیونگز نے کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست عوامی سہولت کے لیے جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پرائز بانڈز پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، جہاں اصل سرمایہ محفوظ رہنے کے ساتھ مختلف قرعہ اندازیوں کے ذریعے بھاری انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…