جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈر کا استعمال بڑا خطرہ بن گیا

datetime 9  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈر کے استعمال نے

اس میں سفر کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب کورنگی غریب نواز اسٹاپ جی پی او چوک کے قریب رکشا میں رکھا ایل پی جی سلنڈر گیس بھرانے کے دوران پھٹ گیا۔جس کے باعث رکشے میں سوار باپ اور 2 کمسن بیٹیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی ملک اشفاق نے بتایا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان کے باہر رکشا ڈرائیور رکشے میں لگائے گئے سلنڈر میں گیس بھروا رہا تھا جبکہ رکشے میں ایک شخص اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے ہمراہ سوار تھا کہ اس رکشے میں موجود ناقص سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں سوار باپ اور 2 بیٹیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ، زخمیوں کی شناخت 36 سالہ محفیظ الرحمن اس کی 2 کمسن بیٹیوں 2 سالہ زینب اور 7 سالہ زاکرہ کے نام سے کی گئی۔جبکہ دھماکے میں رکشا ڈرائیور صابر ، دکان کا ملازم فیضان اور راہگیر ارشاد شامل ہیں جنھیں برنس وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ رکشا بھی دھماکے میں تباہ ہوگیا جسے پولیس نے قبضے میں لیکر اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

واضح رہے شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی بے شمار دکانیں قائم ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایل پی جی گیس سلنڈر پر پابندی عائد ہے جو کہ کسی بم سے کم نہیں تاہم اس کے باوجود رکشوں میں بلا خوف و خطر ایل پی جی گیس سلنڈر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جو کہ ان میں سفر کرنے والوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت بھی ہو رہا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ روز کورنگی میں دیکھنے میں آیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس پابندی کی خلاف ورزی پر کوئی ایکشن بھی دکھائی نہیں دیتا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…