اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 6  جون‬‮  2026 |
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعلان سے قبل ہی ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

جس سے صارفین اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل، جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 645 واٹ کے پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ 720 واٹ کا سولر پینل 25 ہزار روپے کے بجائے 33 ہزار 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ساتھ ساتھ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی جلد اضافے کا امکان موجود ہے،

جس سے مکمل سولر سسٹم کی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔یاد رہے کہ آئندہ بجٹ کے حوالے سے یہ تجویز زیر غور رہی ہے کہ سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی جائے۔ اگرچہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، تاہم کراچی سمیت مختلف مارکیٹوں میں قیمتوں میں پیشگی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…