اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اگر آپ کی سم کسی اور کے استعمال میں ہے تو ہو جائیں خبردار

datetime 4  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کسی اور فرد کے استعمال کے لیے دینا قانونی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شہری کے نام پر رجسٹرڈ سم غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو اس کے نتائج متعلقہ رجسٹرڈ صارف کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ اسی لیے شہری اپنی سموں کے استعمال کے حوالے سے مکمل احتیاط برتیں۔

اتھارٹی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً چیک کریں کہ ان کے شناختی کارڈ پر کتنی موبائل سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہری **cnic.sims.pk** پر جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش) **668** پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر کوئی غیر متعلقہ یا نامعلوم سم رجسٹرڈ ہو تو اسے فوری طور پر بند کروایا جائے۔ اسی طرح نئی سم حاصل کرتے وقت صرف مجاز فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کیا جائے۔

مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے شہری پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…