لاہور(این این آئی)صوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پر 15 کلو آٹے کے تھیلے کی
قیمت میں 100 روپے ،80 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 500 روپے اور 50 کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے ،80 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 10ہزار روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 500روپے جبکہ 50 کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت 6ہزار روپے سے بڑھ کر 6500روپے کی ہو گئی ۔



















































