ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم میں بھی دستیاب ہوں گے

datetime 3  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم میں بھی دستیاب ہوں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرٹیفکیٹس پہلے ہی پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برطانوی پانڈ اور یورو میں دستیاب ہیں۔سرکلر کے مطابق سعودی ریال، یو اے ای درہم، امریکی ڈالر اور یورو میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار یونٹس پر مشتمل ہوگی، جبکہ غیر ملکی کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو مزید 500 یونٹس کے ضرب سے بڑھایا جا سکے گا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 10 ہزار روپے مقرر ہے، جس میں ایک ہزار روپے کے ضرب سے اضافہ کیا جا سکے گا۔سرکلر میں بتایا گیا کہ سعودی ریال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی سرمایہ کاری کے لیے سعودی نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکانٹ نمبرز استعمال ہوں گے،

جبکہ یو اے ای درہم میں سرمایہ کاری کے لیے فرسٹ ابو ظہبی بینک اور سٹیٹ بینک کے اکانٹ نمبرز استعمال کیے جائیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح یکساں رکھی گئی ہے، تین ماہ کی مدت کے لیے منافع کی شرح 6.50 فیصد جبکہ پانچ سالہ مدت کے لیے 7.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…