ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

بجٹ2026-27،سولر پینلز ، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) آئندہ مالی سال 2026ـ27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد

کرنے اور الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں اور بسوں سمیت،الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے کی مخالفت کی جارہی ہے البتہ حکومت ابھی بھی آئی ایم ایف کو ماحول دوست انرجی کے حوالے سے ریلیف دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر کسی سیکٹر میں ٹیکس کی مد میں ریلیف ناگزیر ہے تو اس صورت میں جتنا ریونیو کا نقصان ہوگا اس کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے اقدام بھی اٹھائے جائیں اور قابل عمل اقدامات کی صورت میں ہی ریلیف دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک کی تجاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 2026ـ27 کے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے تناظر میں سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پرجنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصدکرنیکی تجویز دی ہے اس کے علاوہ ہائبرڈگاڑیوں پرٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی بھی تجویز دی ہے،مجوزہ پلان کے تحت سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے نتیجے میں الیکٹرک کاروں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں اور بسوں سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت سے 327 ارب روپے کے ری فنڈز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صنعتکاروں نے ٹیکس، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کی بھی اپیل کی ممکنہ اقدام سے برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے،برآمدی شعبے کیلئے کسی بڑے ریلیف پیکیج کے امکانات ابھی تک محدود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…