اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

چار ماہ میں روزگار کی تلاش میں ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ مزدور، ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 1600سے زائد اکائونٹنٹس اور 500سے زائد آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔ایک لاکھ 36ہزار 488پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 52ہزار 500پاکستانی دبئی گئے تھے جبکہ رواں سال صرف 4ماہ میں ہی 50ہزار پاکستانی دبئی روانہ ہو چکے ہیں۔

قطر کے لئے 25ہزار 500، بحرین کے لئے 10ہزار 129پاکستانی گئے جبکہ ترکیہ میں 3ہزار، برطانیہ میں 1100اور امریکہ میں 300پاکستانیوں نے روزگار حاصل کیا۔دستاویزات کے مطابق 850پاکستانی چین، 1286یونان، 1283عراق جبکہ 577پاکستانی جاپان منتقل ہوئے۔ گرین لینڈ، تنزانیہ، ترکمانستان اور مغربی افریقہ کیلئے کسی پاکستانی کی روانگی ریکارڈ نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 4ماہ میں ایک ہزار 78ر ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 419نرسز اور 1650پچاس اکانٹنٹس بھی ملک چھوڑ گئے۔ ڈیڑھ لاکھ مزدور، 45ہزار سے زائد ڈرائیورز، ساڑھے 9ہزار ککس، 1235الیکٹریشنز، 818مکینکس اور 550کمپیوٹر ماہرین شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…