اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

حکومت کا انشورنس سیکٹر میں کمپٹیشن اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے انشورنس سیکٹر میں مقابلے اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس کیلئے قومی اسمبلی میں انشورنس بل مجریہ 2026 پیش کر دیا گیا ہے، بل میں انشورنس سیکٹر میں بڑی اصلاحات تجویز کی گئی ہیں۔انشورنس سیکٹر کو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ نیا قانون 25 سال پرانے انشورنس آرڈیننس کی جگہ لے گا۔ بل میں انشورنس کلیمز کی تیز ادائیگی اور تنازعات کے فوری حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔انشورنس بل میں کہا گیا کہ غیر ملکی انشورنس اور ری انشورنس کمپنیوں کو برانچ اسٹرکچر کے ذریعے پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، سرکاری املاک کی انشورنس میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے، نجی ری انشورنس کمپنیوں کو لازمی ری انشورنس میں مساویانہ مواقع دئیے جائیں۔بل میں کہا گیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈسٹری بیوشن ماڈلز، انشورٹیک مصنوعات کو قانونی حیثیت دی جائے۔

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق انشورنس کمپنی کے لائسنس کی بار بار تجدید کے بجائے مستقل لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے اور انشورنس پالیسی ہولڈرز کے کلیمز نمٹانے کے لیے سخت ٹائم لائنز جاری کیے جائیں۔ایس ای سی پی کے مطابق انشورنس پالیسی کی مس لیڈنگ فروخت کے خلاف مؤثر اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کیلئے رسک بیسڈ کیپیٹل فریم ورک اور سالوینسی مینجمنٹ کا نظام متعارف ہوگا۔ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے مستحکم انشورنس سیکٹر اہم ہے، انشورنس کا نیا بل شہریوں، کاروبار، صنعت اور زراعت کو تحفظ فراہم کرے گا جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے کم لاگت اور تیز تر انشورنس فراہم کی جا سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…